Oppo F11 Pro with 48MP dual rear camera to release in Pakistani market on April 16
اوپو اپنے پاپ اپ سیلفی کیمرہ فون کو پاکستان میں لانچ کرنے والا ہے۔اس حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اوپو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے کم روشنی میں فوٹوگرافی کے چیمپئن فون کی تشہیر کر رہا ہے۔اوپو کے اوپو ایف 11 پرو کو پاکستان میں 16 اپریل کو لانچ کیا جائے گا۔
اس فون کی بڑی خصوصیات میں سے الٹرا کلیئر کیمرہ سسٹم، پاپ اپ کیمرہ اور پینورامک سکرین شامل ہیں۔
دوسری طرف کم روشنی کےماحول میں ایف 11 پرو کی ٹیٹرا سیل ٹیکنالوجی ماحول کا تجزیہ کرتی ہے اور بہترین پورٹریٹ تصاویر بناتی ہے۔اس فون کی بڑی خصوصیات میں سے الٹرا کلیئر کیمرہ سسٹم، پاپ اپ کیمرہ اور پینورامک سکرین شامل ہیں۔
اوپو ایف 11 پرو کا ڈسپلے 6.53 انچ اور سکرین ٹو باڈی ریشو 90.9 فیصد ہے ۔ اس فون میں اوکٹا کور(2.1 GHz, Quad core, Cortex A73 + 2 GHz, Quad core, Cortex A53) پروسیسر، 4 جی بی یا 6 جی بی ریم اور 64 جی بی یا 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری اسے طویل عرصے تک چلانے کے لیے کافی ہے۔
ابھی اس فون کی پاکستان میں قیمت کے حوالے سے یقین سے نہیں کہا جا سکتا ۔ اندازہ ہے کہ پاکستان میں اس کی قیمت 55 ہزار روپے سے زیادہ ہوگی۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours